ارطغرل غازی کی روشنی کی مختصر لباس میں ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Burcu Kıratlı sets internet ablaze with latest videos

ترکی کے تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برکو کیراٹلی کی مختصر لباس میں ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

خوبرواداکارہ برکو کیراٹلی اپنے معمولات سے ہٹ کر زندگی گزارنے کی قائل ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ترک اداکارہ برکو کیراٹلی کی حال ہی میں ان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ٹہلتی ہوئی کیمرے کے لیے پوز دیتی ہیں،اس ویڈیو میں انہیں مختصر سفید لباس میں تین مختلف مقامات پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت کے بعد ترک اداکارائیں بھی پاکستان میں بیحد مقبول ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کی سرخ لباس میں بولڈ تصاویر وائرل

ڈرامہ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی ایسرابلجیک اس وقت پاکستان کے کئی کمرشلز میں کام کررہی ہیں جبکہ ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار اداکرنیوالے اینگن التان اور دیگر فنکار بھی پاکستان میں کئی پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔

چند روز قبل ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردارادا کرنیوالی ترک اداکارہ گلسم علی کی سرخ لباس میں بولڈ تصاویر وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

گلسم علی کی انسٹاگرام پرشیئر کی گئی تصاویر کوپاکستانی صارفین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا اور درجنوں صارفین نے اداکارہ کی خوبصورت تصاویر کو شیئربھی کیا جس کے بعد ان کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Related Posts