کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کو761 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں انڈیکس 800 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا، مگر اختتام پر سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص بھی فروخت کیے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 761 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 946 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہواجس کے باعث سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اُٹھے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ پرانے ٹریڈنگ سسٹم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ، رجسٹرڈ کمپنیوں کے بہتر نتائج اور روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔
مزید پڑھیں: چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی