اسٹاک مارکیٹ میں 439پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 439پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 439پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں 439پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے سیشن کے دوران 100 انڈیکس سبز رنگ میں رہا، جس کے باعث 584.08 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44,484.76 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 44,339.95 پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے لئے جن شعبوں نے اہم کردار ادا کیا ان میں سیمنٹ (100.65 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور مواصلات (87.89 پوائنٹس) اور کھاد (58.20 پوائنٹس) شامل ہیں۔ پیر کو 343 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 248 میں اضافہ، 76 میں کمی اور 19 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: جاپانی قونصل جنرل کی با ہمی تجا رت کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کو تعاون کی یقین دہانی

تمام حصص انڈیکس پر 238.45 ملین تک پہنچ گیا، جو جمعہ کو 252.20 ملین سے کم تھی۔ تاہم، حصص کی تجارت کی مالیت 8.05 ارب روپے سے بڑھ کر 9.4 ارب روپے ہوگئی۔

Related Posts