کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران تیزی کا غلبہ رہا، بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 43,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کر گیا۔
سرمایہ کاروں کے مضبوط جذبات نے انڈیکس کو نقصانات کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی اور مارکیٹ کودن کے شروعات میں 435 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دھکیل دیا۔
KSE-100 انڈیکس نے سیشن کے بقیہ حصے میں اچھا کاروبار کیا اور مثبت نوٹ پر بند ہونے سے پہلے معمولی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیاگیا۔ بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 300.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43,027.88 پر بند ہوا۔
بینچ مارک KSE-100 انڈیکس کوبہتر سطح پر بند کرنے والے سیکٹر میں سیمنٹ (56.83 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (56.21 پوائنٹس) اور فرٹیلائزر (41.62 پوائنٹس) شامل ہیں۔ آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک دن پہلے 197.92 ملین سے بڑھ کر 278.8 ملین ہو گیا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی