کراچی، پی آئی بی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پی آئی بی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق
کراچی، پی آئی بی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 2 خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 3 منزلہ عمارت گر جانے کے باعث 2 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی میں جھکی ہوئی عمارت قریبی بلڈنگ پر جاگرنے کے باعث 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگی ٹاؤن میں کھدائی ،برابر میں بنی 3منزلہ عمارت گر گئی، 3مزدور زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں۔ ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

شہرِ قائد میں کسی عمارت کا جھک کر گر جانا اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی درجنوں عمارتیں ناقص تعمیراتی مواد کے باعث گر چکی ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام ناقص تعمیر کا الزام بلڈرز پر عائد کرتے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے حکام کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنانے میں پیش پیش ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ پر کھدائی کے دوران برابر والی 3 منزلہ عمارت گر گئی، متعد مزدور گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔چھیپا اور ایدھی کے ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ 

ذرائع کا 2 روز قبل گر جانے والی عمارت کے متعلق کہنا تھا کہ مزدوروں کی تعداد کا کسی کو علم نہیں، مالک مکان جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

Related Posts