صوبائی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
صوبائی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ہوگی، صوبائی بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے مختلف ٹیکسز، سبسڈیز اور مراعات کے اعلانات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویز کے تحت بجٹ کا حجم 1 ہزار 332 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ بندوبستی اضلاع کیلئے بجٹ میں 11کھرب 9 ارب سے زائد رقم رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجٹ اہداف جھوٹے، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔حماد اظہر

ضم اضلاع کیلئے 222 ارب 90 کروڑ روپے، تنخواہوں کیلئے 4 کھرب 47 ارب جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے 1 کھرب 7 ارب روپے رکھنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے 68 ارب 60 کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔ وفاق سے ٹیکس کی مد میں 5 کھرب 70 ارب روپے ملیں گے۔ وفاق آئل اور گیس رائلٹی کی مد میں صوبے کو 31ارب روپے مہیا کرے گا۔

وفاق سے خیبر پختونخوا کو بجلی کے خالص منافعے اور بقایا جات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی امید ہے۔ صوبائی ٹیکسز کی مد میں 85 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ بجٹ میں 93 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل کی جائے گی۔

قبائلی اضلاع کیلئے وفاق سے 2 کھرب 8 ارب کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے جبکہ دیگر محاصل کا تخمینہ 2 کھرب 12 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلئے 375 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں بندوبستی اضلاع کیلئے 185ارب ، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کیلئے 37 ارب، قبائلی اضلاع کیلئے 24 ارب جبکہ 653 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 94 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔سرکاری اسکولز میں 242سائنس اور آئی ٹی لیبز تعمیر کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں 164 بنیادی مراکزِ صحت اور 15 سول ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔ ڈویژن کی سطح پر پیتھالوجی لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔ قبائلی و بندوبستی اضلاع میں جدید ڈیری فارم بھی قائم کیے جائیں گے۔ بارنگ سے سوات تک 61کلومیٹر کی سڑک تعمیر ہوگی۔

دستاویز کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر تعمیر ہوگا۔ آج پیش کیے جانے والے خیبر پختونخوا کے بجٹ میں دیگر متعدد اعلانات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 3 روز قبل پیش کیا گیا تھا۔ 

Related Posts