بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی،شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی،شہبازشریف
بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی،شہبازشریف

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے اپنی نالائقی پہلے ن لیگ،اب کوروناکے پیچھے چھپانے کی کوشش کی، بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی، بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی۔

68 سال میں پہلی بارملکی جی ڈی پی منفی ہوچکی،یہ ہے حکومتی کارکردگی؟ سی پیک روک دیاگیا،بلوچستان کونظراندازکیاگیا، ٹیکس ریونیو کا1.7 ٹریلین ارب کاتاریخی خسارہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے، بجٹ صرف پی ٹی آئی کے فنانسرزاورمفادپرستوں کونوازنے کیلیے بنایاگیا، ترقیاتی بجٹ میں کمی نیک فال نہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ معیشت چل نہیں رہی،حکومت4963 ارب ریونیو کا ہدف کیسے پوراکریگی؟ دو سال میں موجودہ حکومت نے قومی قرض میں 30 فیصد اضافہ کردیا، صاف مطلب ہے آئندہ آئی ایم ایف اجلاس سے قبل حکومت منی بجٹ لائیگی۔

حکومت نے انتہائی زیادہ شرح سود پر بینکوں سے 1723 ارب روپے قرض لیا، حکومت مقامی بینکوں سے آئندہ سال مزید ایک ہزار ارب قرض لینے جا رہی ہے، حکومت نے300 ارب کی جگہ1700ارب قرض لیاجوہدف سے500فیصدزیادہ تھا، افسوس حکومتی نااہلی کی سزاقوم اورملک کومل رہی ہے۔

اس بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی اوربیروزگاری میں مزیداضافہ ہوگا،ن لیگ نے زیادہ ترقی اورکم مہنگائی کافارمولااپنایا، ٹیکس ریونیوکابڑا خسارہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے، بجٹ اعلانات سے ثابت ہواکہ حکومت دانشمندی کی راہ اپنانے کوتیارنہیں، مسلم لیگ ن نے5.8فیصدجی ڈی پی شرح والی معیشت دی تھی۔

Related Posts