غلطی سے سرحد عبور، 75سالہ پاکستانی رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔بی ایس ایف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کہا ہے کہ ہم نے غلطی سے سرحد عبور کر جانے والے 75سالہ پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 روز قبل بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کی جانب سے تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا گیا کہ بھارت نے پاکستان سے سرحد عبور کر جانے والے شہری کو رینجرز کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈانی فورسز میں جنگ کیسے شروع ہوئی، انجام کیا ہوگا؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معمر پاکستانی شہری نے غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر لی اور بھارتی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں داخل ہوگیا۔ محاذ پر تعینات بی ایس کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان میں قصور کے رہائشی حکیم علی نے سرحد عبور کی اور ضلع فیروز پور کے موضع بھاکڑا میں داخل ہوئے۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ سرحد عبور کرنے کا عمل غلطی سے ہوا۔

رپورٹس کے مطابق 75سالہ شہری حکیم علی کے قبضے سے بھارتی فورسز کو کوئی قابلِ اعتراض چیز نہیں ملی۔ بعد ازاں 22 اپریل کو رات 8 بج کر 33 منٹ پر گرفتار شہری کو پاکستان کے حوالے کیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حکیم علی کو بھارت نے جذبۂ خیر سگالی کے اقدام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کے حوالے کیا ہے۔

Related Posts