سفاک سوتیلی ماں نے سانس بند کرکے تین سالہ بچی کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

لاہور میں سوتیلی ماں سفاک درندہ بن گئی، ظلم و تشدد سے تین سالہ معصوم سوتیلی بیٹی کو قتل کردیا۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

امشا رحمان نے وائرل ہونے والی لیک ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

مقامی تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تین بچے تھے، تاہم کچھ عرصہ پہلے پہلی بیوی وفات پاگئی، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

گزشتہ دن علینہ تین سالہ حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی اور  ملزمہ علینہ کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts