نو سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا سفاک شخص گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
واقعہ لاہور میں پیش آیا، علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔

ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

دوسری طرف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نہ ہو جائے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

Related Posts