میاں بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے
کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے

لاہور: پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل پر اسرار انداز میں قتل ہونے والے معمر میاں بیوی کے قاتل کو ڈھونڈ نکالا، ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم نے عمر رسیدہ جوڑے کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

لاہور پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش کے بعد قاتل کو گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ڈیڑھ مہینہ پہلے لاہور میں میاں بیوی کو قتل کرنیوالا ان کا پڑوسی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے ڈیڑھ ماہ قبل میاں بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا تھا، مقتولین میں 80سالہ محمدانور اورانکی اہلیہ جس کی عمر76سالہ نسیم شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پڑوس میں رہنے والا ملزم شہباز رقم لوٹنے کیلئے مقتولین کے گھر میں داخل ہوا اورواردات کے بعد د ونوں معمر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین کے دونوں بیٹے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں، دونوں میاں بیوی اکیلے ہی گھر میں قیام پذیر تھے۔جنہیں اس ملزم نے سفاکیت سے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی، 7خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

Related Posts