کراچی: شہر قائد میں بی آر ٹی اورنج لائن بس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹر انسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح کر دیا۔
شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اورنج لائن عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سے تقریب کو سادگی سے منعقد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بس سروس کا کرایہ 10 سے 20 روپے تک ہے اور 4 اسٹیشنز ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم کرایہ رکھا گیا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس، عدالت کا سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم