راولپنڈی : شبقدر پولیس کی بروقت کارروائی،رقم کے تنازعہ پر اپنی بہن کو اینٹ مار کرقتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے اپنی بہن سے 50ہزار روپے قرض لئے تھے، قاتل نے رقم واپس مانگنے پربہن کواینٹ کے ذریعے بے دردی سے قتل کیا۔
حزب اللہ ولد بحرالعلوم ساکن شبقدر نے شبقدر میں اپنی بہن کے قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج ہم سب گھر میں موجودتھے، میری بہن زیب النساء زوجہ جمشید ساکن پہلون قلعہ بطور مہمان آئی تھی۔
میری بہن نے میرے بھائی ذبیح اللہ کو 50ہزار روپے قرض دیئے تھے جبکہ بھائی ذبیح اللہ رقم واپس کرنے سے انکاری تھا جس کی وجہ سے دونوں میں تکرار شروع ہوئی توبھائی ذبیح اللہ نے طیش میں آکر بہن زیب النساء کو اینٹ کے ذریعے بے دردی سے بہ ارادہ قتل ماردیاجس کی وجہ سے میری بہن موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
واقعات کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخارشاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔
مزید پڑھیں:احمد میڈیکل کمپلیکس کے عملے نے مریضوں کو لوٹنا شروع کردیا