میانوالی میں بھائی کے ہاتھوں بیوی کے قتل پر غضب ناک ملزم کی فائرنگ، سگا بھائی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میانوالی میں بھائی کے ہاتھوں بیوی کے قتل پر سیخ پا ملزم کی فائرنگ، سگا بھائی ہلاک
میانوالی میں بھائی کے ہاتھوں بیوی کے قتل پر سیخ پا ملزم کی فائرنگ، سگا بھائی ہلاک

صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں بھائی کے ہاتھوں بیوی کے قتل پر سیخ پا ملزم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم کا سگا بھائی موقعے پر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میانوالی کے نواحی علاقے یاروخیل میں پیش آیا جہاں پہلے مقتول الیاس نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو قتل کردیا جس کے بعد بیوی کے قتل پر آگ بگولہ ہو کر اس کے بھائی نور نے بھائی کی جان لے لی۔

یاروخیل میں صبح سویرے 2 بھائی نور مست اور الیاس معمولی تلخ کلامی پر شدید طیش میں آگئے۔ الیاس نے اپنی بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد نور مست نے فارنگ کرکے الیاس کو گولی مار دی۔

گوڈل برادری سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی موقعے پر ہلاک ہو گئے، میانوالی پولیس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد موقعے پر پہنچی اور دونوں افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ملزم نور مست واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

فرار ہونے والے ملزم نور مست کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نور مست کو جلد گرفتار کرکے مکمل تفتیش کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے سزا دلائی جاسکے۔

  یہ بھی پڑھیں: جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن،6ملزمان گرفتار،2کلوچرس برآمد

Related Posts