واشنگٹن: مشہور ومعروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی کی مداح ہوگئیں۔
حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود ’منی کچن‘ نامی ایک بھارتی ویڈیوکریئٹر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک شخص کو کھلونے جیسے برتنوں میں’بٹن ڈوسا‘ (بھارت کی ایک روایتی ڈِش) بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا پسوڑی چل رہا ہے۔
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟