برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کی صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کی صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات
برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کی صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے آ ج صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ایوانِ صدر پہنچنے پر خاتونِ اوّل اور صدر عارف علوی نے شاہی جوڑے کا  استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ایوانِ صدر کے اندر آنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی عوام کی ٹانگیں سلامت، امریکا کے گھٹنے ٹوٹ چکے ہیں۔حسن روحانی

برطانوی شاہی جوڑے نے صدر سے ملاقات کے دوران موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور دیگر امور کی تعریف کی۔

Image result for bRITISH ROYAL COUPLE MEETS PRESIDENT

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ سے  ملاقات کے دوران  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتونِ اوّل ثمینہ علوی نے پاک برطانیہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں شاہی جوڑے کو وزیر اعظم ہاؤس لے جایا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ان کا استقبال کیا اور پاکستان آمد پر برطانوی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ کے درمیان پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور گفتگو کا حصہ رہے۔اس دوران شہزادی کیٹ نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ 

یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا اس وقت پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے جہاں  اس سے قبل  انہوں نے بچیوں کے اسکول ماڈل کالج فار گرلز  کا دورہ کیا۔

وفاقی دارالحکومت کے ماڈل کالج فار گرلز پہنچنے پر کالج انتظامیہ نے گرمجوشی سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا جبکہ دونوں مہمانوں نے مسکرا کر اپنے میزبانوں کے ستائشی کلمات کا جواب دیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کا اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ

Related Posts