لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوکرتین ہفتوں کے بعد پیر کے روز معمول پرواپس لوٹ آئے ہیں۔
بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہونے والے انتہائی شخصیات میں سے ایک ہیں، اتوار کی شام کو 10 ڈاوننگ اسٹریٹ واپس آئے اور پیر کی صبح کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
سیکریٹری خارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی واپسی حکومت کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دفتر جانے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ بورس جانسن کو کوروناوائرس میں مبتلا ہونے پر5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں ان کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی اور بعد ازاں انتہائی نگہداشت وارڈمیں داخل کرایا گیا۔
انہیں 12 اپریل کو اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی ،برطانوی وزیراعظم کو پچھلے ماہ کے آخر میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ابتدائی طور پر وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی قیام پذیر رہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 732 ہلاک