برطانوی وزیراعظم نے کورونا پابندیاں ختم کرکے نیا منصوبہ شروع کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
برطانوی وزیراعظم نے کورونا پابندیاں ختم کرکے نیا منصوبہ شروع کردیا
برطانوی وزیراعظم نے کورونا پابندیاں ختم کرکے نیا منصوبہ شروع کردیا

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے کورونا کے ساتھ جینا نامی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا میں مبتلا افراد کو قانونی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

کورونا کے ساتھ جینا منصوبہ شروع ہونے کے بعد ٹیسٹنگ کی شرح بھی کم ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کی آزادیوں کو محدود کیے بغیر اپنے تحفظ کی طرف لے جائے گا۔

برطانوی وزیر اعظم کا وضاحت دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں احتیاط کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے، مگر اب وقت ہے سب کا اعتماد بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے1ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ، 31مزید شہری جاں بحق

انہوں نے کہا کہ اب معاملات حکومت کے اختیار سے آگے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ بندشیں عائد کرنے کے بجائے ذاتی ذمہ داری کے حق میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔