لاک ڈاؤن میں نرمی، برطانوی وزیرِ اعظم کا عوام کیلئے ایک اور احسن اقدام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی، برطانوی وزیرِ اعظم کا عوام کیلئے ایک اور احسن اقدام
لاک ڈاؤن میں نرمی، برطانوی وزیرِ اعظم کا عوام کیلئے ایک اور احسن اقدام

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی لا رہے ہیں جبکہ بورس جانسن نے آج عوام کو پیاروں سے ملانے کیلئے ایک اور قدم اٹھا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ رواں ہفتے کے ویک اینڈ سے ایسے گھرانے جہاں صرف ایک بالغ شخص رہتا ہو جن میں صرف ماں یا صرف باپ پر مشتمل سنگل پیرنٹ گھرانے شامل ہیں جن کے بچوں کی عمر 18 سال نہیں ہوئی، ان پر اس اقدام کا اطلاق ہوتا ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ایسے گھرانے اپنی مرضی کا کوئی گھرانہ چن کر اس کے ساتھ ایک سپورٹ ببل تخلیق کرسکتے ہیں جس سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو لاک ڈاؤن کے باعث  ایک طویل عرصے سے اکیلے رہ رہے ہیں، اس سے انہیں اپنے پیاروں سے ملاقات کا موقع میسر آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں پیر سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر 2 ہفتے  قبل اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پیر سے ہم 6 لوگوں کو گھر سے باہر ملاقات کی اجازت دیں گے جس کیلئے شرط یہ ہے کہ الگ الگ گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں: بورس جانسن کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

Related Posts