برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا بل منظورکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

british parliment
برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا بل منظورکرلیا

لندن: یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے معاملے پرمہینوں سے جاری ڈیڈ لاک کے بعد برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا بل منظورکرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی میں تین ماہ کی توسیع کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں کافی ہلچل مچی رہی۔ بالآخروزیراعظم بورس جانسن کی قبل ازوقت انتخابات کی خواہش پرارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے آمادگی کا اظہارکردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک روز پہلے مسترد ہونے والا بل آخر کار منظورہوگیا۔

قبل ازوقت انتخابات کے بل کے حق میں 438 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے۔ اس بل کی منظوری کے بعد برطانیہ میں سنہ 1923 کے بعد پہلی مرتبہ 12 دسمبرمیں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات، ڈیموکریٹس نے باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان کر دیا

منظورشدہ بل ہاؤس آف لارڈز کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اورامید ہے کہ اسی ہفتے کے اختتام تک یہ بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔

ہاؤس آف لارڈزسے اس بل کے منظورہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ کے دن سے پہلے الیکشن مہم چلانے کے لیے صرف پانچ ہفتے ملیں گے۔

Related Posts