برمنگھم: 36 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی نرس عریمہ نسرین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئی ، عریمہ نسرین اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھیں، طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جاملیں۔
تین بچوں کی ماں عریمہ نسرین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں والسال منور اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔
عریمہ نسرین کاسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم جمعہ کے روزحالت بگڑ نے پروہ چل بسیں۔
عریمہ نسرین کی بہن کی جانب سے موت کی خبر کی تصدیق ہونے پر عریمہ کیلئے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا، عریمہ کی بہن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بہن کو کھو دیا ، میں اس کے بغیر کیسے زندہ رہوں گی؟ ،وہ مجھے تنہا چھوڑ گئی۔
ٹویٹر پر آئی ٹی وی کے گڈ مارننگ برطانیہ کے میزبان اور سابقہ اخباری ایڈیٹر ومعروف براڈکاسٹر پیئرس مورگن نے نسرین کو ہیروئن قرار دیا۔
ویسٹ مڈلینڈز کے میئر اینڈی اسٹریٹ نے کہاکہ آج میرا دل عریمہ کی وفات کی خبر سن کر غمناک ہے، ہماری حفاظت کے لئے ویسٹ مڈ لینڈز کے فرنٹ لائن کارکن روز بروز اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس آئسولیشن سے باہر آ گئے