لندن: برطانوی طبی ماہر شیران پیکاک نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائنس دان نے متنبہ کیا ہے کہ ہے کہ برطانیہ میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی نئی قسم پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے کینٹ میں پہلی مرتبہ وائرس کا نیا اسٹرین کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد چینیٹک سرویلانس پروگرام کے سربراہ شیران پیکاک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پوری دنیا تک پھیلنے کے امکانات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی نئی قسم کے خلاف ویکسین غیرمؤثر بھی ہوسکتی ہے، حالیہ ہفتوں سے نیا اسٹرین برطانیہ میں تباہی مچارہا ہے لیکن اس میں اتنی صلاحیت کے کہ پوری دنیا تک پھیل جائے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم پہلی مرتبہ جنوب مشرقی برطانیہ سے نمودار ہوئی جس کے بعد ماہرین نے بتایا کہ وائرس میں میوٹیشن کا یہ عمل ستمبر سے ہی ہورہا تھا۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں کوروناوائرس نئی قسم مزید میوٹیشن کے عمل سے گزر رہی ہے جو پریشان کن معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرین نے دمہ کی دوا کو کورونا کے خلاف موثر ترین ہتھیار قرار دے دیا