برطانوی فوج کے سربراہ نے اعلیٰ ترین افسر کی جانب سے تنقید کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز چیف آف اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔
برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے گزشتہ سال جون میں عہدہ سنبھالا تھا۔
چیف آف آرمڈ فورسز ایڈمرل سرٹونی نے برطانوی فوج کے سربراہ سر پیٹرک سینڈرز پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کام وہ کرتے ہیں، اسے توکوئی نیول افسر انجام دے لے گا۔
برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز بری فوج کی تعداد میں غیرمعمولی کمی پر ناراض تھے اور انہوں نے خریدے جانے والے جنگی سامان کو بھی غیر معیاری قرار دے دیا تھا۔