ایران میں مشکوک سرگرمیوں کے الزام پر برطانوی سفیر کو گرفتار کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں مشکوک سرگرمیوں کے الزام پر برطانوی سفیر کو گرفتار کر لیا گیا
ایران میں مشکوک سرگرمیوں کے الزام پر برطانوی سفیر کو گرفتار کر لیا گیا

ایران میں برطانوی سفیر راب ماکائیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایرانی حکومت نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ایران کی طرف سے تہران میں یوکرینی طیارہ گرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف سامنے آنے کے بعد برطانوی سفیر پر طلباء احتجاج کے دوران مشکوک سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔

ایرانی حکومت نے الزام لگایا کہ برطانوی سفیر راب ماکائیر تہران میں امیر کبیر یونیورسٹی احتجاج کے دوران ایسی سرگرمیوں میں ملوث نظر آئے جو ان کے عہدے سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

حکام نے برطانوی سفیر کو امیر کبیر یونیورسٹی کے سامنے سے طلباء رہنماؤں سے ملاقات کے وقت گرفتار کیا جس کی برطانیہ کے دفترِ خارجہ کی طرف سے تصدیق کی گئی۔

برطانیہ نے ایرانی حکومت سے سفیر کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈامینک رآب نے کہا کہ گرفتاری عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ 

 

Related Posts