برٹش ایئرویزکی پرواز اداکارہ نادیہ جمیل کو لندن چھوڑ کر پاکستان روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برٹش ایئرویزکی پرواز اداکارہ نادیہ جمیل کو لندن چھوڑ کر پاکستان روانہ
برٹش ایئرویزکی پرواز اداکارہ نادیہ جمیل کو لندن چھوڑ کر پاکستان روانہ

لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو برٹس ایئرویز کی فلائٹ انہیں لندن چھوڑ کر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں معروف اداکارہ نادیہ جمیل لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بےکارو مددگار بیٹھی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ جمیل برٹش ایئرویز کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میرا سامان پڑا ہوا ہے جو ویل چیئر مجھے دی گئی ہے اس کا ایک وہیل بھی نہیں ہے۔ کہ میں خود اس وہیل چیئر کو چلا سکوں۔

 

نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور نہ ہی مجھے کوئی اٹینڈنٹ دیا گیا، عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔

اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ مجھ سے عملے نے دستاویزات مانگی تھیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں تاہم جب مجھے دستاویزات ملیں تو عملہ تبدیل ہوگیا تھا۔

اپنے آنسوؤں کو روکتے ہوئے نادیہ جمیل کہہ رہی ہیں کہ میں برٹش ایئرویز کے ذریعے لندن سے لاہور آرہی تھی۔ اب مجھے اپنا سامان اٹھا کر واپس جانا پڑے گا۔

ویڈیو میں نادیہ جمیل کہہ رہی ہیں کہ میں برٹش ایئرویز کے عملے کے رویے کے خلاف پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی اور اپنی درخواست جمع کراؤں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل گزشتہ ماہ کینسر کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہوئی تھیَں۔

انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے کینسر کے تمام تر ٹیسٹ کلیئر ہیں اور اب وہ مکمل طور پر کینسر فری ہونے پر خوش ہیں اور اللہ کی شکرگزار ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے پر میں دعائیں کرنے والوں، حمایت اور بھرپور پیار دینے والوں کی شکرگزار ہوں۔‘

Related Posts