برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن :برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی،  تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کرینگے۔

برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب مذہبی رسومات اور شاہی شان و شوکت کا مظہر ہوگی، تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ویسٹ مِنسٹر ایبے میں چھ مئی کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی تاج پوشی ہوگی، سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں شاہ چارلس 40ویں شاہی حکمراں ہوں گے جن کی تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق شاہی سواری کا روٹ صبح 6 بجے عوام کیلئے کھولا جائے گا، شاہ چارلس کو دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد سینٹرل لندن کا رخ کریں گے۔

شاہ چارلس کا قافلہ بکھنگم پیلس سے 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے صبح 11 بجے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے گا، صبح گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبے میں تقریب تاجپوشی کا آغاز ہوگا، بادشاہ چارلس کو دن 12 بجے تاج پہنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، تاجپوشی کی مبار کباددی

برطانوی بادشاہ چالس کی تاجپوشی کے بعد چرچ آف انگلینڈ کے پادریوں اور کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کی قیادت میں چرچ سروس ہوگی جو ایک بجے تک جاری رہے گی۔ تقریب میں شاہ چارلس روایت سے ہٹ کر فوجی لباس پہنیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ برطانیہ کی مسلح افواج کے تقریباً چار ہزار ارکان اس تقریب میں حصہ لیں گے جسے وزارت دفاع نے کسی تقریب میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فوجی شرکت قرار دیا ہے۔

تاج پوشی کی تقریب کے مختلف مراحل میں بادشاہ کو تاریخی اشیاء پیش کی جائیں گی، شاہ چارلس کو حلف اٹھانے کے بعد تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا جائے گا، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے اور توپوں کی سلامی بھی پیش کی جائے گی۔

فلائی پاسٹ میں فضائی کرتب دکھانے والے ریڈ ایروز کے طیارے بھی شامل ہوں گے، تقریب تاجپوشی کے بعد اتوار کو تقریبات جاری رہیں گی، برطانیہ بھر میں ’بگ کورونیشن لنچ‘ اور’اسٹریٹ پارٹیز‘ ہوں گی۔

اتوار کو رات آٹھ بجے ونڈسر کیسل میں ’کورونیشن کانسرٹ‘ منعقد ہوگا جس میں ایک ہزار افراد شریک ہوں گے جبکہ پیر 8 مئی کو برطانیہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ شاہ چارلس سوئم پچھلے برس ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔

Related Posts