برِٹ میوزک ایوارڈ 2021 کا انعقاد11 مئی کو ہوگا، نامزدگیوں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BRIT music awards

برِٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 11مئی کو لندن میں کیا جائے گا،برطانیہ کے میوزک ایوارڈز برِٹ  2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیاہے۔

نامزدگیوں میں گلوکارہ کیلیسٹ ، دعا لیپا اور آرلو پارکس 3 ،3کیٹگریز میں نامزدگی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ سرفہرست تینوں برطانوی فنکاروں نے فیمیل سولو آرٹسٹ اور البم کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

ٹیلر سوئفٹ اور بی ٹی ایس سمیت کئی غیرملکی فنکار اور میوزک بینڈز کو انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔یہ تقریب 11 مئی کو لندن میں منعقد ہوگی اورتقریب میں شرکت کیلئے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اس سے قبل بولڈ پرفارمنس کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں پہلی بار پرفارمنس پر بھارتی انتہائی خوش دکھائی ددیئے ۔

دونوں گلوکاراؤں نے دیگر گلوکاروں سمیت مہاراشٹر کے دارالحکومت اور بھارت کے فلمی دارالحکومت ممبئی کے ایک اسٹیڈیم میں شاندار نیم عریاں پرفارمنس کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں اداکاراؤں نے ممبئی میں ایک ساتھ کسی میوزیکل فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

Related Posts