سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، کیا برگیڈئیر امتیاز کو بیٹے نے گھر سے نکال دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برگیڈئیر امتیاز
(فوٹو: نوائے وقت، اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیٹے نے باپ کو پولیس بلا کر گھر سے نکال رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمر رسیدہ باپ سابق آئی بی چیف برگیڈئیر امتیاز ہیں۔

فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس افسران مبینہ طور پر برگیڈئیر امتیاز کے ساتھ بحث کرتے ہوئے ان کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ عمر رسیدہ اور بیمار نظر آنے والے برگیڈئیر امتیاز نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔

برگیڈئیر (ر) امتیاز پولیس افسر سے گھر سے نکالے جانے کا آرڈر دکھانے کا کہتے ہیں۔ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو بھی پولیس سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فیس بک صارفین کا کہنا ہے کہ برگیڈئیر امتیاز کو ان کے بیٹے نے زبردستی گھر سے نکال دیا ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ برگیڈئیر امتیاز ایک طاقتور افسر رہے ہیں جو متعدد حکومتوں کے خلاف سازشوں میں بھی ملوث رہے جن میں بے نظیر بھٹو بھی شامل تھیں اور اب انہیں اپنے بڑھاپے میں مکافاتِ عمل کا سامنا ہے۔

Related Posts