رواں برس دلہنوں کا ڈانس آہستہ آہستہ روایات کا حصہ بنتا نظر آیا، لاہور کی ایک دلہن نے میرے سیاں سپر اسٹار پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
فیشن فوٹو گرافر عثمان پرویز مغل نے لاہوری دلہن کے رقص کی ویڈیو ریکارڈ کی جسے ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ سرخ لباس میں ملبوس دلہن میرے سیاں سپر اسٹار پر تھرکتی نظر آئی۔
پاکستانی معاشرے میں نیا رجحان متعارف کرانے والی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ اگر شادیوں پر دلہنیں ہی رقص کرنے لگ گئیں تو کسی بھی مرد کیلئے کسی بھی خاندان کی خاتون کا رقص ایک عام نظارہ بن جائے گا۔ فلمیں دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے استغفر اللہ، اللہ ہدایت دے اور فضول کے الفاظ لکھ کر لاہور کی دلہن پر تنقید کے نشتر بھی برسائے اور بعض نے رقص کے تکنیکی پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔
چند ایک سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کی کارکردگی پر کھل کر داد بھی دی۔ کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا آج کل ایک دلہن کیلئے رقاصہ یا ماڈل ہونا ضروری ہوگیا ہے؟
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کی یہ دلہن اپنی مرضی سے رقص نہیں کر رہی تھی۔ رقص اگر خوشی سے کیا جاتا تو لگتا کہ دلہن خوش ہے، تاہم ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: فحش ویڈیوز کیس، پولیس کا شلپا شیٹھی کے فون کی کلوننگ کا فیصلہ