چھاتی کے کینسر کو شکست دینے والی سعدیہ صدیقی کا خواتین کیلئے اہم پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھاتی کے کینسر کو شکست دینے والی سعدیہ صدیقی کا خواتین کیلئے اہم پیغام
چھاتی کے کینسر کو شکست دینے والی سعدیہ صدیقی کا خواتین کیلئے اہم پیغام

کراچی: چھاتی کا کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس سے خواتین کو محفوظ رہنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔ مگر ہر سال ہزاروں خواتین اس کا شکار بن جاتی ہیں، چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی سعدیہ صدیقی نے اپنی بیماری (چھاتی کے کینسر) کے دوران گزرے لمحات کا احوال بیان کیا، تاکہ وہ خواتین جو چھاتی کے کینسر مبتلا ہیں انہیں بہتری کی امید مل سکے۔

سعدیہ صدیقی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے والی بہت سی خواتین میں اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں، یہی کچھ میرے ساتھ ہوا، مجھ میں اس کی کوئی علامت نہیں تھی۔

سعدیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو کینسر تھا، اور میں سمجھتی تھی کہ جب میں 60سال کی عمر کی ہوں گی تب مجھے بھی یہی بیماری ہوجائے گی، کیونکہ اگر کوئی بیماری اگر آپ کے خاندان میں کسی کوکوئی بیماری ہو تو اس بیماری کے آپ میں ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

سعدیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ما شاء اللہ سے میرے دو بچے ہیں، جن کے باعث میری زندگی بہت مصروف ہے، میں نے کبھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی تھی، مگر جب مجھے پتہ چلا تو اللہ نے مجھے ہمت دی اور بر وقت پتہ چلنے پر علاج کروانے سے مجھے اس سے نجات مل گئی۔

انہو ں نے کہا کہ جب ہم کینسر کا سنتے ہیں کہ کسی کو ہوا ہے، یا مجھے ہوا ہے، یہ ضروری نہیں کہ وہ ایک جیسا ہوگا، ہر انسان میں اس کے الگ اثرات ہوتے ہیں، یہ آپ کے کینسر پر انحصار کرتا ہے کہ یہ بیماری آپ میں کتنا عرصہ رہے گی۔

سعدیہ صدیقی نے کہا کہ سرجری کرانا عام بات نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے علاج میں مجھے تقریباً ایک سال کا عرصہ لگا،انہوں نے یہ بھی کہا، ”میرے شوہر، بچوں اور دوستوں سمیت ہر شخص نے میری حمایت اور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران آپ کو ہر طرح سے مطمئن رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، ڈپریشن میں اس بیماری کے بڑھنے میں بہت زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔

سعدیہ صدیقی نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی کی بہت اہمیت ہے، ایک خاتون کی حیثیت سے، آپ اپنے آپ کو وقت ضرور دیجئے، خواتین اپنے پورے گھر کو سنبھالتی ہیں، پورے دن بھاگ دوڑ کرتی ہیں، بہت زیادہ مصروف رہتی ہیں، مگر وہ اپنے آپ کو بالکل ترجیح یا وقت نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے لئے صرف پانچ منٹ نکالئے اور مہینے میں ایک مرتبہ اپنا ضرور معائنہ کیجئے۔

آخر میں اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، تاکہ بیماری کے بعد کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے، انہوں نے کہا کہ خواتین میں اس حوالے سے اب پہلے سے زیادہ شعور بیدار ہوچکا ہے، یہ نیک شگون ہے۔

Related Posts