کراچی میں اب 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی، گونر سندھ کامران ٹیسوری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں 300 تندور لگائے جائیں گے جہاں پر روٹی 2 روپے میں دستیاب ہوگی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سستی روٹی کے لیے کراچی میں 300 تندور لگانےکا اعلان کیا۔

گونر سندھ نے کہا کہ شہر میں 300 تندور لگائے جائیں گے جہاں پر روٹی 2 روپے میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی کے بانی کیخلاف مقدمہ جزوی طور پر خارج کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 10ہزار طلبا آئی ٹی کورس میں شرکت کے لیے ٹیسٹ دے رہے ہیں، آئی ٹی پروگرام کی تکمیل کے بعد نوجوانوں کو روزگار ملےگا، 5 لاکھ نوجوانوں نے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے بہترین کامیاب امیدوار کو نوکری دینےکا وعدہ خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سافٹ ویئر ہاؤسز سے متعدد میٹنگز کی ہیں، وہ کورسز کرنے والے نوجوانوں کو 5 لاکھ تک کی ملازمت دینےکو تیار ہیں۔

Related Posts