کراچی کے بہادر عوام نے مزید دو ڈاکوؤں کی درگت بنادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی میں شہریوں نے ایک بار پھر دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اداروں کیخلاف منفی مہم میں ملوث ٹرولرز کی شامت آگئی، 19 اگرفتار

ایس ایچ او کورنگی انسپکٹر عامر اعظم نے بتایا کہ جمعہ کو دو ملزمان شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران اس نے مزاحمت کی اور شور مچادیا۔ موقع پر موجود افراد کی مدد سے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ دوسرے نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکین جمع ہوگئے اور کچھ ہی دور تعاقب کے بعد دوسرا ملزم بھی پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو شہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

Related Posts