قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے خود پر لگنے والے میچ فکسنگ کے بےبنیاد الزامات پر رد عمل دیا ہے۔
خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری تفصیلی بیان میں اشعیب ملک نے کہا کہ میں فارچیون باریشال کے ساتھ اپنی پلیئنگ پوزیشن کے بارے میں گردش کرنے والی حالیہ افواہوں کی تردید کرتا ہوں۔
اشعیب ملک نے کہا کہ میں نے کپتان تمیم اقبال کیساتھ باہمی مشاورت سے ٹیم کو خیرباد کہا اور دبئی چلا آیا کیونکہ دبئی میں مجھے کچھ ضروری امور انجام دینے تھے۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے میں خوشی حاصل کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور غیر ضروری الجھن پیدا کر سکتا ہے۔
سابق کپتان نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فارچون باریشال کو آنے والے میچوں کے لیے نیک تمنائیں، اور اگر ضرورت پڑی تو میں ان کی مدد کے لیے دستیاب ہوں۔
انہوں نے اپنے خلاف پھیلنے والی غلط افواہوں پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ غلط معلومات پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہے۔