راولپنڈی:لاک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،کرائم کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کے بہت زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔
راولپنڈی تھانہ ویسٹریج کی حدود میں میں 17 سالہ لڑکے رئیس اکرم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم یاسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گزشتہ روز متاثرہ نوجوان رئیس اکرم اپنے فلیٹ میں موجود تھا گزشتہ بائیس دنوں سے اکیلا ہی رہائش پذیر تھا،اسی دوران ملزم یاسر نے رئیس اکرم پر نظر رکھی ہوئی تھی۔
موقع ملتے ہی گزشتہ روز فلیٹ پر دستک دی اور دروازہ کھلنے پر زبردستی فلیٹ کے اندر داخل ہو گیا،24 سالہ نہایت شاطر اور پیشہ ور مجرم یاسر نے سترہ سالہ نوجوان رئیس اکرم کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
جب کہ متاثرہ نوجوان کے لواحقین نے تھانہ ویسٹریج میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی تو پولیس نے متاثرہ نوجوان کا میڈیکل کرایا۔
میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو موبائل فون سے ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔