معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ایمن سلیم نے اپنے حمل کی خبر کے بعد اپنے بچے کی جنس کا انکشاف کر دیا ہے۔
ایمن سلیم نے 2021 میں کامیڈی ڈرامہ چپکے چپکے سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا، لکس اسٹائل ایوارڈ جیتا اور عہد وفا اور ابن ہوا جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کی مہارت سے شہرت حاصل کی۔
سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ایمن نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو کامران ملک سے شادی کی تھی۔ اپنے ازدواجی تعلقات کو نجی رکھنے کے باوجودایمن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے حمل کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا گیا۔
چھٹی منائیں، آبادی بڑھائیں اور، جاپانی حکومت کی شہریوں کو انوکھی پیشکش
اب ایمن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے ہونے والے بچے کی جنس کا انکشاف کیا۔ ویڈیو میں ایمن اور ان کے شوہر کامران ملک ایک کار شو روم میں نظر آئے، جہاں ان کے بیٹے کی خوشخبری ایک نیلی لیمبرگینی کے ذریعے دی گئی۔
ایمن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:
“بڑی خبر: یہ ایک بیٹا ہے اور ہم اس خوشی اور شکرگزاری سے بھرپور ہیں، الحمدللہ!!!”
انہوں نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
“سالگرہ مبارک ہو !یہ چھوٹا لڑکا آپ کا سب سے بہترین تحفہ بن چکا ہے!”
سوشل میڈیا پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔
اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے ایمن سلیم کارپوریٹ دنیا میں کامیاب کیریئر بنا چکی تھیں، جہاں انہوں نے جے پی مورگن میں انٹرن شپ کی اور بعد میں میکنزی اینڈ کمپنی میں کئی منصوبوں پر کام کیا۔
ایمن کی حمل اور ان کے بیٹے کی جنس کے انکشاف نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے، جو اب بے صبری سے ان کے بچے کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔