باکسر عامر خان اور ڈیرن سیمی کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باکسر عامر خان اور ڈیرن سیمی کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
باکسر عامر خان اور ڈیرن سیمی کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

لندن: عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سامنے آگئے۔

عالمی شہرت یافتہ مشہور و معروف باکسر کم عمر ترین باکسنگ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہرادیا۔

مشہور و مصروف باکسر عامر خان نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے اس حوالے سے باکسر عامر خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔

عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ FreePalestine بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ فلسطین کو آزاد کرو۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔

Related Posts