نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے،سینیٹر شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز
وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں،قانون کی حکمرانی کے دعویداربلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کہ واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔

کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے دعویداربلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کہ واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اس کرپٹ ورثے کے نمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور والد کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئس اکانٹس بھرنے اور سرے محل تعمیر کرنے والے وکلا سے کس منہ سے مخاطب ہو رہے؟ قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں،نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے، قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی۔

Related Posts