بورس جانسن کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بورس جانسن کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
بورس جانسن کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی جب انہوں نے مائیکل گوو کو برطرف کیا اور نئے وزراء کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ کے سینیئر وزراء کی جانب سے مستعفی ہونے کے مشوروں کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

جنسی بے شرمی کا مبینہ مظاہرہ کر نے والے رکن کی تقرری برطانوی وزیراعظم کیلئے عذاب بن گئی ہے، بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے نائٹ کلب میں دومردوں کو جنسی ہراساں کرنے والے کرس پنچر کے خلاف شکایات پر پردہ ڈالتے ہوئے انہیں ڈپٹی وہیپ مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں موجود چین کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو کے دفاتر پرچھاپے

اس وجہ سے بورس جانسن کیلئے ان دنوں حکومت چلانا بظاہر مشکل ہوگیا ہے ،گزشتہ روز سے اب تک کم از کم 43 وزراء اور معاونین مستعفی ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 1932 کے بعد پہلی بار ایسا موقع آیا ہے کہ ایک وزیراعظم کے دور میں اتنی بڑی تعداد میں حکومتی عہدیدار مستعفی ہوئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز کابینہ کے سینیئر ارکان نے بورس جانسن کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تاہم برطانوی وزیر اعظم نے استعفے کے تمام مشوروں کو رد کردیا۔

خیال رہے کہ ملکہ اور وزیراعظم کی ملاقات کی اندورنی کہانی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہےبعدازاں مقتدر حلقے پریشان ہیں کہ اُن کی ملاقات میں کس حوالے سے بات چیت ہوئی ہوگی۔

 

Related Posts