وزیرِ اعظم بورس جانسن کا برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران 4 جولائی کو نئی تبدیلی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم بورس جانسن کا برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران 4 جولائی کو نئی تبدیلی کا اعلان
وزیرِ اعظم بورس جانسن کا برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران 4 جولائی کو نئی تبدیلی کا اعلان

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران 4 جولائی کو نئی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ 4 جولائی سے ایک شہری کے گھر والے ایک اور خاندان سے ملاقات کے قابل ہوسکیں گے۔ ایک وقت میں صرف ایک ہی خاندان سے ملاقات کی اجازت ہوگی جس میں قیام شامل ہے۔

وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس کے باوجود برطانوی شہری سماجی فاصلے کا اہتمام کرتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب نہیں آسکیں گےاور جو کوئی آپ کے گھر والوں میں سے نہ ہو اور اجنبی ہو، اس سے فاصلے برقرار رکھیں گے تاکہ کورونا وائرس کو روکا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر1 ماہ قبل  اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پیر سے ہم 6 لوگوں کو گھر سے باہر ملاقات کی اجازت دیں گے جس کیلئے شرط یہ ہے کہ الگ الگ گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں: بورس جانسن کا لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان

Related Posts