لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں جاری نسل پرستی کے خلاف احتجاج پر ردِ عمل دیتے ہوئے نسل پرستی کو شکست دینے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ آئیے ہم نسل پرستی اور رنگ و نسل کی بنیاد پر امتیاز کو شکست دینے کیلئے پر امن اور قانونی جنگ لڑیں۔
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ جہاں کہیں ہمیں نسل پرستی اور امتیاز نظر آئے، اس کے خلاف مل جل کر کام کریں گے جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ہم برطانیہ کو معاشی لحاظ سے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے نسل پرستی کے خلاف ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاہ فام شخص جارج فلوئڈ کی وفات ہم سے ہزاروں میل دور ایک دوسرے ملک میں ہوئی۔
وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ جارج فلوئڈ دوسرے ملک میں جاں بحق ہوا لیکن ہم اسے نظر انداز نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے بڑے پیمانے پر انسانی جذبات مجروح ہوئے جبکہ سیاہ فام شخص پولیس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گیا۔
بورس جانسن نے کہا کہ جارج فلوئڈ کے الفاظ کہ میں سانس نہیں لے سکتا، عوام کے غم و غصے کا باعث ہیں جس سے ناانصافی کے خلاف ایک نئی تحریک نے جنم لیا۔ برطانیہ بھی نسل پرستی کے خلاف کام کرے گا۔
Let us work peacefully and lawfully to defeat racism and discrimination wherever we find it, and let us continue to work together as we put Britain back on its feet. pic.twitter.com/onUqXbcCGB
— Boris Johnson (@BorisJohnson) June 8, 2020