ہفتہ کو پشاور سے کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس ٹرین سے پانچ کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ دیسی ساختہ بم پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ “بوگی نمبر پانچ سے ایک سیاہ اور سرخ رنگ کے اسکول بیگ کے اندر سے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز بم ملا ہے۔”
بیگ میں ایک بیٹری سے منسلک ٹائم بم موجود تھا۔ دھماکہ خیز مواد کا وزن تقریباً ڈھائی کلو گرام تھا اور اس کے ساتھ مارٹر کنٹینر کے ساتھ الیکٹرک ڈیٹونیٹر منسلک تھا۔
بم ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
سرٹیفکیٹ میں کہا گیا کہ تمام مواد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔