دلیپ کمار کیسے فنکار تھے؟ بالی ووڈ کے فلمی ستاروں نے سب کچھ بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دلیپ کمار کیسے فنکار تھے؟ بالی ووڈ کے فلمی ستاروں نے سب کچھ بتا دیا
دلیپ کمار کیسے فنکار تھے؟ بالی ووڈ کے فلمی ستاروں نے سب کچھ بتا دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دلیپ کمار کی موت کی خبر برصغیر کی شوبز کی صنعت پر بجلی بن کر گری، 7 جولائی کے روز انتقال کرجانے والا فنکار سرحد کے دونوں اطراف اپنے مداحوں کو دکھی کر گیا۔بالی ووڈ کے اداکاروں نے اپنے اپنے انداز میں سب کچھ بتانے کی کوشش کی ہے کہ دلیپ کمار کیسے فنکار تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پیدا ہونے والے محمد یوسف خان 40 کی دہائی میں فلمی دنیا میں دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہوئے جن کا فلمی سفر 5 دہائیوں پر محیط ہے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

دلیپ کمار کی وفات کے بعد بالی ووڈ کے معروف فنکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ ماضی کی طرف جا کر تعلیم حاصل کریں۔ اچھے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اداکار بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

نصیر الدین شاہ اور دلیپ کمار نے آخری بار ایک ساتھ کرما نامی فلم میں کام کیا تھا۔ بالی ووڈ فنکار نصیر الدین کا کہنا ہے کہ اداکاری کرتے ہوئے میں زندگی میں پہلی بار نروس ہوا، یہ کرما کے سیٹ پر ہوا تھا۔

دھرمیندر دیول کی دلیپ کمار کے انتقال اور جنازے سے دل دہلا دینے والی تصویر نے مداحوں کو سسکنے پر مجبور کردیا۔ سنی دیول اور بابی دیول کے والد دھرمیندر کے الفاظ نے فنکاروں کو بھی رلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نوکری کرتا، سائیکل پر آتا جاتا، فلمی پوسٹرز میں اپنی جھلک دیکھتا، راتوں کو جاگتا، انہونے خواب دیکھتا اور صبح اٹھ کر آئینے سے پوچھتا تھا کہ کیا میں دلیپ کمار بن سکتا ہوں؟

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے کہا کہ دوستو، دلیپ صاحب کی رخصتی پر، میرے اور آپ کے جذبات رندھ گئے ہیں۔ اس عظیم فنکار اور نیک روح انسان کیلئے یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ چلے گئے، ان کی یادیں نہیں جائیں گی۔

اپنے بلاگ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری کے 78سالہ اداکار امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے ہمراہ اداکاری کا ایک واقعہ شیئر کیا جس میں وہ بگ بی کو ریہرسل کے دوران خاموشی مہیا نہ کرنے پر چلائے۔

امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ میرے لیے ایک جونیئر فنکار کے طور پر یہ ایک حیرت کی بات تھی کہ دلیپ کمار جیسا لیجنڈری فنکار اپنے ساتھی اداکار کو سہولت فراہم کرنے کے متعلق اس قدر سنجیدہ تھا۔

مزاحیہ فنکار جانی لیور کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کچھ قیمتی لمحات دلیپ کمار صاحب کے ساتھ گزارے۔ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے میرے لیے ممکری کی اور اپنے گھر پر اپنے ہاتھوں سے بریانی بھی کھلائی۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیلز کی اداکارہ یسریٰ رضوی کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts