شادی اسی سے کروں گی جو گھر جمائی بنے، سارہ علی خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی کا شادی کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی کا شادی کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد میں اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی اور شادی اسی سے کریں گی جو گھر جمائ بنے گا۔

چھوٹے نواب سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی والدہ کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کےلیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کی۔

سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں جب کہ تصاویر کیساتھ والدہ کے نام پیغام میں اداکارہ نے کہا”میری دنیا کو سالگرہ مبارک، میرا آئینہ اور طاقت بننے کے لیے شکریہ”۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

اس سے قبل ایک انٹریو میں ادکارہ سارہ علی خان نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی یہاں تک کہ اپنی شادی کے بعد وہ بھی ماں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی لیکن میں جب جب یہ کہتی ہوں تو میری ماں ناراض ہوجاتی ہے لیکن کیا وہ شادی کے بعد میرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اپنی ماں کے ساتھ رہنا اور گھومنا اچھا لگتا ہے اور اگر وہ کچھ دن کےلیے بھی مجھ سے دور ہوں تو میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں، میں ان سے کچھ بھی نہیں چھپاتی لیکن اس کے باوجود زندگی میں صرف وہی ہیں جن سے مجھے ڈر بھی لگتا ہے۔

واضح رہے سارہ علی خان آج کل ہدایت کار آنند رائے کی فلم ’’اترنگی رے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کیساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا کام نہیں کرتی کہ لوگ مجھ سے نفرت کریں، جنت مرزا

Related Posts