مونال ریسٹورنٹ کے قریب سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

widow commits suicide over RS 25000 electricity, gas bills

اسلام آباد میں مونال سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور مارگلہ ہلز میں ایک سڑک کے کنارے سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔

مقتولہ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مارکر قتل کیا اور لاش سڑک کے کنارے پر پھینک دی، پولیس گشتی ٹیم کو جنگل والے علاقے میں لاش ملی جس کے بعد کوہسار پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مقامی پولیس کے پہنچنے پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیا اور خاتون کے سر میں گولی کا زخم ملا۔

مقتولہ کے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر 30 سال کے قریب تھی، لاش کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تفتیش کار فنگر پرنٹ کے نمونے اکٹھے کر کےخاتون کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مارگلہ ہلزایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے، جہاں ماضی میں بھی جرائم کے واقعات دیکھے ہیں، حالانکہ اس معاملے میں مجرموں کا مقصد اور شناخت ابھی تک واضح نہیں ہے۔

Related Posts