راولپنڈی :دوروز قبل گھرسے لاپتہ ہونیوالے سوہاوہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ کے رہائشی نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے سوہاوہ منتقل کردیا ۔
گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی حدود سمبلی کے رہائشی 20 سالہ نوجوان کی پدھری کےقریب ڈھوک لس کے جنگل سے پھندہ لگی لاش ملی ۔خبرملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اورمقامی لوگوں نے فوراً پولیس تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چل پائے گا کہ یہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا کسی نے قتل کیا۔
نوجوان کا نام قدوس ولد مسعود گاؤں سمبلی کا رہائشی تھا اور ڈومیلی پمپ پر ڈیوٹی کرتاتھا۔گھر والوں مطابق قدوس دو روز قبل گھر موٹر سائیکل پر پدھری کی طرف گیااوررات کو واپس نہیں آیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ پتہ تھا کہ پدھری سے ڈیوٹی پر چلا گیا لیکن وہ دوسرے دن بھی گھر نہیں آیاجبکہ پمپ والوں نے ہمیں کال کی کہ قدوس دو روز سے ڈیوٹی پر نہیں آرہاکیاوجہ ہے۔
نوجوان کی گمشدگی کے بعد گھر میں افراتفری پھیل گئی اورسب گاؤں والے تلاش کرنے لگے ،تلاش کے دوران قدوس کی پھندا زدہ لاش درخت کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی میں پولیس بھی قبضہ مافیا سے غیر محفوظ، ملزمان نے کانسٹیبل کی زمین ہتھیا لی