ملیر ندی میں ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں، 5 کی تلاش پھر شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر ندی میں ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں، 5 افراد کی تلاش پھر شروع
ملیر ندی میں ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں مل گئیں، 5 افراد کی تلاش پھر شروع

کراچی کے علاقے ملیر میں لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جبکہ 5 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج پھر شروع کردیا گیا ہے۔

ملیر میں موٹروے ایم 5 لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں 2 روز قبل ڈوبنے والی کار میں سوار باقی 5 افراد کی لاشیں آج ملنے کی امید کی جارہی ہے جس کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن آج پھر صبح سویرے شروع کر دیا ہے۔ 

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ڈوبنے والی کار لنک روڈ سے 2 سے ڈھائی کلومیٹر دور صبح سویرے مل گئی تھی جبکہ 2 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں گزشتہ روز نکالی گئی تھیں۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ بچے کی لاش 7 کلومیٹر دور کے علاقے سے جبکہ بچی کی لاش 10 کلومیٹر دور ملی ہے، گزشتہ روز بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ملیر ندی میں پانی کی سطح نیچے آگئی اور پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ملیر کے تمام تھانوں کی پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے اور 2 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشوں کی تیزی سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Posts