کارٹر فیملی کے لئے بری خبر سامنے آگئی، نک اور آرون کارٹر کی بہن، بوبی جین کارٹر، 41 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان کی اچانک موت کی خبر کی تصدیق ان کی والدہ جین کارٹر نے کی، جس کے ان کے چاہنے والے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہوگئے۔
بوبی جین کی والدہ پہلے ہی 2022 میں ہارون اور 2012 میں لیسلی کی موت غم سہہ چکی ہیں، انہوں نے اپنی 8 سالہ پوتی بیلا کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔ بیلا، اپنے والد اور اب اپنی ماں کو کھونے کے بعد، ناقابل تصور دکھ کا سامنا کر رہی ہے۔
بوبی جین کی موت ہفتے کے روز فلوریڈا میں ہوئی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ یہ کارٹر کے خاندان کے لیے تیسرا المناک واقعہ ہے، جو منشیات کے استعمال کی جدوجہد سے گہرا متاثر ہوا ہے۔
پاکستانی شائقین شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
2012 میں، لیسلی 25 سال کی عمر میں اوور ڈوز سے چل بسی تھیں، اور 2022 میں، ہارون اپنے کیلیفورنیا کے گھر میں مردہ پایا گیا۔