کراچی، میٹرک بورڈ نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: میٹرک بورڈ نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس  کے تحت مختلف مضامین کے پرچوں کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ ناظمِ امتحانات کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کا آغاز آئندہ ماہ 8 مئی کے روز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر تعلیمی بورڈز سندھ کا جامعہ بنوریہ کا دورہ

نئے شیڈول کے تحت سائنس گروپ کا امتحان صبح جبکہ جنرل گروپ کا امتحان شام کے اوقات میں رکھا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے بیان کے مطابق ایڈمٹ کارڈز جلد جاری کیے جائیں گے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ تمام اسکولز کو جاری کریں گے۔ پرائیویٹ طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ ان کے فراہم کردہ رہائشی ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیمی بورڈز و جامعات سندھ اسماعیل راہو نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مہتمم جامعہ مولانا نعمان نعیم سے ملاقات کی اور جامعہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ملاقات میں جامعہ کی تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتم مولانا فرحان نعیم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم بھٹو بھی موجود تھے۔

Related Posts