اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے دو سال انتظار کیا ہے لیکن کسی نے گذشتہ بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرنے کے باوجود ان کے مطالبات پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم ایوان میں رہ کر اپنی بات کرتے رہیں گے تاہم حکومت کے ساتھ اتحاد مزید آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ سندھ، پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی سے ملاقات ہوگی