فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی کامیابی پوری تاجربرادری کی جیت ہے، انجم نثار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BMP's impressive victory in FPCCI elections is a victory for entire business community: Anjum Nisar

کراچی : بزنس مین پینل کے چیئرمین و سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثارنے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بزنس مین پینل کی شاندار کامیابی پوری تاجربرادری کی جیت ہے، بزنس مین پینل کی کامیابی میں تاجربرادری کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نومنتخب صدر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

بزنس مین پینل کے چیئرمین و سابق صدر (ایف پی سی سی آئی) انجم نثار، نومنتخب صدر ناصر حیات مگوں، نو منتخب سنیئر نا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اور نو منتخب نائب صدر اطہر سلطان چاؤلہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات میں بی ایم پی کی شاندارکامیابی کو پاکستان بھر کی تاجربرادری کی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب عہدیداران بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعرف ہے باالخصوص بزنس مین پینل کی کامیابی میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنا ہے۔ ان کے مسائل کوحل کرنا اور تجارت وصنعت کو ترقی دینے کے لیے ہر وہ قدم اٹھانا ہے جس سے کاروبار فروغ پائے اور ملکی معیشت پھلے پھولے۔

انجم نثار، نومنتخب صدر ناصر حیات مگوں، نو منتخب سنیئر نا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اور نو منتخب نائب صدر اطہر سلطان چاؤلہ نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ملک کے ایوانوں میں تاجربرادری کی آواز بلند کرنے کے حوالے سے ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جہاں تجارت و صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے مؤثر انداز میں آواز بلند کی جائے گی کیونکہ سازگار کاروباری وصنعتی ماحول فراہم کر کے ہی تجارت وصنعت کو ترقی دی جاسکتی ہے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں دسمبر کے دوران ریونیو بلند ترین سطح پر رہا۔ایف بی آر

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایم پی کی ٹیم بلاتفریق بزنس کمیونٹی کی خدمت کی روایت برقرار رکھے گا اور گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حقیقی معنوں میں مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے تاہم ہمیں مکمل یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ برقرار رکھنا ہوگا اور فیصلہ سازوں کو یہ باور کروانا ہوگا کہ ہم نہ صرف متحد ہیں اور بلکہ بی ایم پی کے پلیٹ فارم سے پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہیں۔

Related Posts